ہاتھرس، 8 /فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اچھے دن کا نعرہ دیا، لیکن اچھے دن صرف ملک کے صنعت کاروں کے آئے ہیں جبکہ کسانوں کے برے دن آگئے ہے۔راہل گاندھی نے آج یہاں باگلا کالج میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے کسان ان دنوں مالی پریشانی سے گزر رہے ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس اور سماج وادی پارٹی اتحاد اترپردیش میں اگلی حکومت بنا رہا ہے اور ریاست میں اس اتحاد کی آندھی سی چل پڑی ہے۔راہل نے کہاکہ ہاتھرس کسانوں کا ضلع رہا ہے، جوکہ آلو کی کاشت کے لیے مشہور ہے اور یہاں کا کسان وزیر اعظم کے نوٹ بندی کے فیصلے سے ناخوش ہے۔انہوں نے ہاتھرس میں پیدا ہوئے پدم شری کاکا ہاتھرسی کو گلہائے عقیدت بھی پیش کیا۔